اسلام آباد (این این آئی)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے تمام سرکاری افسران اور ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کی سفارش کردی جبکہ چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کے سامنے ترلے کر رہے ہیں، مفت خوری ختم کرنا ہوگی۔گزشتہ روز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے واپڈا ملازمین کو مفت بجلی فراہمی ختم نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہاکہ گریڈ 16 سے 22 تک کے افسران کی مفت بجلی ختم کر دی جائے، اس پر عملدرآمد نہ کرنا پی اے سی کی ہدایات نظرانداز کرنا ہے۔نور عالم خان نے کہا کہ مفت بجلی کا معاملہ قومی اسمبلی میں بھی اٹھاؤں گا، آئی ایم ایف کے ترلے کررہے ہیں، مفت خوری ختم کرنا ہوگی۔