بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

معروف بھارتی اداکار نے اسلام قبول کرنے کا اعتراف کرلیا

datetime 29  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف بھارتی اداکار ویویان ڈی سینا نے اسلام قبول کرنے کا اعتراف کر لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ویویان ڈی سینا نے اپنی دوسری شادی پر خاموشی توڑتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے مصر کی ایک سابق صحافی نوران علی سے تقریباً ایک سال قبل مصر میں

شادی کی تھی اور ان کی ایک 4 ماہ کی بیٹی بھی ہے۔ویویان نے ایک حالیہ انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ عیسائی گھرانے میں پیدا ہوئے تھے مگر وہ 2019 کے ماہِ رمضان سے اسلام قبول کر چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھنے سے بہت سکون ملتا ہے۔ویویان ڈی سینا نے 2008 میں بھارتی ٹی وی ڈرامے ’قسم سے‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا جس کے بعد وہ اگنی پریکشا زندگی کی، گنگا، پیار کی یہ ایک کہانی، مدھوبالا، ایک عشق ایک جنون اور شکتی جیسے مشہور ڈراموں کے بعد آخری مرتبہ ٹی وی ڈرامے ’صرف تم‘ میں نظر آئے تھے جو گزشتہ سال ستمبر میں ختم ہوا۔یاد رہے کہ اس سے قبل ویویان ساتھی اداکارہ واہبیز دورابجی سے 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے لیکن اس مشہور جوڑی نے 2016 میں طلاق کے لیے درخواست دائر کر دی تھی جس کے بعد 2021 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…