منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے 6 ماہ میں ہزاروں ارب روپے قرضہ لے کر مجموعی قرضہ 52 ہزار ارب روپے کی سطح تک پہنچا دیا

datetime 28  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)حکومت نے 6 ماہ میں ہزاروں ارب روپے قرضہ لے کر مجموعی قرضہ 52 ہزار ارب روپے کی سطح تک پہنچا دیا، 35 ہزار 116 ارب ملکی جبکہ 19 ہزار 6 سو ارب بیرونی قرضہ لیا گیا، فی کس سرکاری قرضہ 2 لاکھ 16 ہزار 709 تک پہنچ گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں

حکومتی قرضوں میں 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قرضوں کا مجموعی حجم 52 ہزار ارب سے تجاوز کرگیا۔رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران حکومتی قرضوں میں 4 ہزار ارب جبکہ جون 2020 سے دسمبر 2022 تک ملکی قرضوں میں 16 ہزار ارب سے زائد کا اضافہ ہوا۔ وزارت خزانہ کے مطابق جون2020میں حکومتی قرضہ 36ہز ار399ارب تھا جو جون 2021 تک بڑھ کر 39ہزار 866 ارب کا جا پہنچا، دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے آغاز پر ملکی اور غیر ملکی قرض 49 ہزار193 ارب سے بڑھ کر دسمبر 2022 تک مجموعی حجم 52 ہزار ارب سے تجاوز کر گیا۔دستاویز ات کے مطابق دسمبر 2022 تک اڑھائی سال کے دوران 35 ہزار 116 ارب ملکی جبکہ 19 ہزار 6 سو ارب بیرونی قرضہ لیا گیا۔ جون 2022 تک فی کس سرکاری قرضہ 2 لاکھ 16 ہزار 709 تک پہنچ گیا تھا۔ وزارت خزانہ کے مطابق جولائی 2018دسمبر2021تک اسٹیٹ بنک کی جانب 633ارب72کروڑ80لاکھ کے کرنسی نوٹ چھاپے گئے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ہر پاکستانی شہری فی کس 2 لاکھ 16 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا۔ وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ حکومت کا ہیلتھ کارڈ پر علاج معالجے کی مفت سہولیات محدود اور ہیلتھ پروگرام کو ری ڈیزائن کرنے جارہی ہے، قومی مالیاتی بحران کے سبب بڑے پیمانے پر مفت سہولیات ممکن نہیں ہیلتھ کارڈ پر علاج کی اسکیم کوری ڈیزائن کر کے مستحق افراد تک محدود کیا جائیگاـ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…