پشاور(این این آئی)پشاورمیں مفت آٹا نہ ملنے پر شہری آپے سے باہر۔ کوہاٹ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا۔سرکاری مفت آٹا نہ ملنے پر پشاورمیں شہری آپے سے باہر آگئے اور احتجاج کرتے ہوئے کوہاٹ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا ۔ جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا ۔ مظاہرین کے مطابق صبح سے قطاروں خوار ہو رہے ہیں، لیکن ابھی تک کچھ نہیں ملا، کوئی پرسان حال نہیں ہے خواتین سمیت بزرگ آٹے کے لیے خوار ہو رہے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ آٹاتقسیم کے لئے کوئی جامع پلان ترتیب دیا جائے۔















































