کراچی(این این آئی)قومی ایئرلائن پی آئی اے کے39 ہزارملین سے زائد ٹیکسزسرکاری خزانے میں جمع نہ کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ٹیکسزکی عدم ادائیگی پرآڈیٹرجنرل آف پاکستان نے بھی اعترا ضات عائد کردیئے۔ ایئرلائن نے فیڈرل ایکسائزڈیوٹی،ایف ای ڈی انٹرنیشنل،تنخواہوں پرودہولڈنگ ٹیکس وصول کئے۔قومی ایئرلائن نے ایم بارکیشن ٹیکس،سیکورٹی چارجز، انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ چارجزوصول کئے۔گورنمنٹ ایئرپورٹ ٹیکس سمیت دیگرٹیکسزکو45روزمیں جمع کراناضروری تھا۔ آڈیٹرزاعتراضات پرایئرلائن انتظامیہ نے2022میں67ملین جمع کرانے کاجواب دیاتھا۔