لاہور( این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے الیکشن شیڈول واپس لینے کا الیکشن کمیشن فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف آئینی درخواست تیار کرلی۔آرٹیکل 184/3کی درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی جائے گی۔درخواست میں وفاق ،پنجاب ،الیکشن کمیشن ،وزارت داخلہ ،محکمہ خزانہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی جائے گی کہ الیکشن شیڈول بحال کرنے کا حکم دیا جائے،الیکشن کمیشن کو شیڈول کے مطابق انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے، الیکشن کمیشن کو خیبر پختوانخواہ میں 90دن میں الیکشن کرانے کا حکم دیا جائے،موجودہ نگران سیٹ اپ کو ہٹا کر پنجاب میں غیر جانبدار سیٹ اپ تعینات کیا جائے۔