لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی ، سرکاری ادارے صبح ساڑھے 7بجے کی بجائے ساڑھے 10بجے کھلیں گے ۔چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق جن سرکاری دفاتر میں ہفتے میں پانچ روز کام ہوتا ہے ان میں رمضان المبارک کے دوران پیر سے جمعرات اوقات کار صبح ساڑھے 10بجے سے 4بجے جبکہ جمعہ والے دن صبح 9بجے سے دوپہر ایک بجے تک کام ہوگا۔ جن سرکاری دفاتر میںہفتے میں 6روز کام ہوتا ہے ان میں پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح ساڑھے 10بجے سے 4بجے تک جبکہ جمعہ والے دن صبح 9بجے سے دوپہرایک بجے تک کام ہوگا ۔