منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

سعودی عرب نے آسان شرائط پر وزٹ ویزہ دینے کا اعلان کر دیا

datetime 24  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سال بھرمملکت سعودی عرب دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں اور زائرین کو خوش آمدید کہتی ہے اور مزید سہولیات فراہم کرنے کی مسلسل کوشش کرتی ہے جس سے زائرین کے لیے عمرہ کرنے،مدینہ منورہ کی سیر کرنے اور اس کے مختلف مقامات اور مختلف سیاحتی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے میں آسانی ہوتی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ان سہولیات میں سعودی عرب نے حال ہی میں

مفت ٹرانزٹ ویزا سروس کا اعلان کیا اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں بسنے والے تارکین وطن کے لیے سعودی عرب کے وزٹ ویزے کی خاطر مخصوص پیشوں کی شرط ختم کردی ہے۔ آسان شرائط کے تحت خلیجی ملکوں میں مقیم تارکین وطن سعودی عرب کا وزٹ ویزہ حاصل کرسکتے ہیں۔ سعودی عرب نے خلیجی ملکوں میں رہنے والے غیرملکیوں کے لیے سیاحتی ویزا سسٹم ستمبر2019 میں شروع کیا تھا۔ اس کے بعد گذشتہ برس پرسنل اور فیملی کے ساتھ وزٹ ویزے کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔ٹرانزٹ ویزا نے مملکت میں سیاحت کی تحریک میں ایک بڑی جست لگائی۔ اس نے سعودی ایئر لائنز کے مسافروں کو مملکت میں داخل ہونے اور چار دن تک قیام کرنے، سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے، تقریبات میں شرکت کرنے اور عمرہ کی رسومات ادا کرنے کی اجازت دی۔مملکت سعودی عرب نے مسافروں کے لیے خود کار طریقے سے اور مفت میں ٹرانزٹ ویزا جاری کرنا آسان بنا دیا ہے۔ یہ سعودی ایئر لائنز اور فلائی ناس پر پروازوں کی بکنگ کے لیے مخصوص الیکٹرانک پلیٹ فارمز کے ذریعے پرواز سے 90 دن پہلے تک حاصل کیا جا سکتا ہے۔ویزا کے لیے قومی پلیٹ فارم اور ویب سائٹ visa.mofa.gov.sa کے ذریعے درخواست دی جا سکتی ہے۔ سعودی شہریوں کو اپنے دوستوں کے لیے “ذاتی وزٹ ویزا” جاری کرنے کی اجازت ہے۔ سعودی عرب کے اندر رہنے والے غیرملکی اپنے رشتہ داروں “فیملی وزٹ ویزا” حاصل کرنے کی بھی اجازت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…