اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزرا، وزرا مملکت، مشیران اور معاونین خصوصی کے 2022میں بیرونی ممالک کے دوروں پر 6،99،70،772 خرچ ہوئے۔عمران خان کے گورنمنٹ کے مشیران جس میں اس وقت وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈویژن اور سٹریٹجک پالیسی پلاننگ ڈاکٹر معید یوسف، مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری
عبدالرزاق دائود بیرونی ممالک کے دوروں کے لسٹ میں شامل ہیں۔مشیران کے بیرونی ممالک دوروں پر 10,07285 روپے خرچ کئے گئے۔ جب کہ معاونین خصوصی میں شازیہ نشتر، ملک امین اسلم اور اعظم جمالی بیرونی ممالک کے دوروں میں شامل ہیں،اس کے ساتھ ساتھ موجودہ حکومت کے فیصل کریم کنڈی بیرونی ممالک کے دوروں کے فہرست میں شامل ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق فیصل کریم کنڈی کی طرف سے دو جب کہ باقی کے ایک ایک بیرونی دورے شامل ہیں۔ معاونین خصوصی برائے وزیراعظم کے دوروں پر مجموعی طور پر 37,52,183 روپے خرچ کئے گئے۔ مشیران اور معاونین کے دوروں پر مجموعی 4759468 روپے لاگت کا خرچہ ہوا۔اس کے علاوہ گزشتہ حکومت اور موجودہ حکومت کے وفاقی وزرا کے 25 بیرونی دوروں پر مجموعی 65211504 روپے خرچ ہوئے۔ وفاقی وزرا میں سب سے زیادہ وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز قادر پٹیل کے بیرونی ممالک کے دوروں پر 10420163 روپے خرچ ہوئے۔دوسرے نمبر پر وفاقی وزیر تجارت نوید قمر کی بیرونی دوروں پر 5893812 روپے خرچ ہوئے۔ تیسرے نمبر پر وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کی بیرونی ممالک دوروں پر 4917454، سابقہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیرونی ممالک دوروں پر 4569160، عائشہ غوث وزیر مملکت برائے خزانہ 4096290، جب کہ وزیر مملکت برائے توانائی مصدق ملک کے بیرونی ممالک دوروں پر 3500222 روپے خرچ ہوئے.