لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ میں نظر انداز ہونے والےکرکٹر حما د اعظم اور احسان عادل ایم آئی نیو یارک کا حصہ بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابقا ایم آئی نیو یارک آئی پی ایل کی فرنچائز ’ممبئی انڈینز ‘‘ کے مالک کی ملکیت ہے ۔ ان کے علاوہ دیگر کئی پاکستانی کھلاڑی بھی امریکہ میں ہونے والی میجر لیگ کرکٹ کی مختلف ٹیموں کا حصہ بن گئے ہیں جن میں مختار احمد اور سعد علی واشنگٹن ، نعمان انور سیاٹل ، سمیع اسلم ٹیکس اور سیف بدر لاس اینجلس ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں ۔ حماد اعظم نے کہا ہے میجر لیگ کرکٹ کا حصہ بننے پر اللہ پاک کا شکر ادا کرتا ہوں اور مجھے بہت خوش ہو رہی ہے یہ دنیا کی سب سے بڑی فرنچائز ہے ۔