چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا مالی مشکلات میں گھرے پاکستان کو بڑا ریلیف دیدیا

  جمعہ‬‮ 24 مارچ‬‮ 2023  |  15:30

کراچی (پی پی آئی)پاکستانی معیشت کی بہتری کیلئے چین نے دو ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا ہے جو آئی ایم ایف سے معاہدے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ چین نے دو ارب ڈالر کے قرض کی ادائیگی رول اوور کر دی ہے۔ اس نے سیف ڈیپازٹس کی واپسی ایک سال کے لیے موخر کی ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے معاہدے کیلیے ایکسٹرنل فنانسنگ کی تصدیق ضروری ہے اور اس کے لیے جلد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی فنانسنگ کی بھی امید ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اسی ماہ چین سے مزید 30 کروڑ ڈالر بھی پاکستان آنے ہیں جس کے بعد اسی ماہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب ڈالر سے بڑھنے کی امید ہے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎