اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

محمد یوسف کی اچانک دستبرداری پر سوال اٹھنے لگے

datetime 23  مارچ‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) محمد یوسف کی اچانک دستبرداری پر سوال اٹھنے لگے، عبوری ہیڈ کوچ کے بجائے بیٹنگ کوچ بنائے جانے والے سابق کپتان اسکواڈ کے ساتھ شارجہ نہیں گئے۔سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کے دور میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں ادا کرنے والے محمد یوسف کے حوالے سے گزشتہ دنوں متضاد اطلاعات سامنے آتی رہی رہیں، افغانستان سے شارجہ میں ٹی ٹونٹی سیریز

کے لئے ان کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کرنے کی بات 13مارچ کو سامنے آئی، مگر ایک روز بعد ہی مختلف ہوگئی۔پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کیا تو بطور ہیڈ کوچ عبدالرحمان کا نام درج تھا، یوسف کا کردار بیٹنگ کوچ کا ہی رکھا گیا، اس فیصلے پر حیرت کا اظہار بھی کیا گیا۔پاکستانی اسکواڈ کی یواے ای روانگی سے قبل اچانک یہ اطلاع سامنے آئی کہ محمد یوسف نجی مسائل کی وجہ سے دستبردار ہوگئے ہیں، عبدالرحمان ہی بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔یاد رہے کہ ثقلین مشتاق کی رخصتی کے بعد عبوری تقرریوں سے کام چلایا جارہا ہے،بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا خلا پر کرنے کیلیے عمرگل کو لایا گیا ہے، فیلڈنگ کوچ عبدالمجید کے ساتھ بیٹنگ کوچ محمد یوسف کو برقرار رکھا گیا تھا مگر انھوں نے ٹور پر نہ جانے کا فیصلہ کیا۔عام طور پر معاون اسٹاف کا تقرر پہلے کرکے اسکواڈ کی تشکیل میں کپتان اور کوچ سے بھی مشاورت کی جاتی ہے۔

اس بار کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرنے کے اگلے روز کوچز کی فہرست جاری ہوئی۔میڈیا کانفرنس میں اس حوالے سے سوال پر ہیڈ کوچ عبدالرحمان نے کہا کہ ہم نے تو عبوری طور پر ذمہ داریاں سنبھالی ہیں،اگر مستقل ہوتے تو شاید یہ سوال پوچھنا زیادہ مناسب ہوتا۔یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 24مارچ کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا میچ 26اور 27مارچ کو شارجہ میں ہی شیڈول ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…