پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات تاحکم ثانی ملتوی ہونے کا قوی امکان

datetime 20  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کے نئے انتخابات کے بارے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر لی ہے۔اس مشاورت کے نتیجے میں آئندہ 24گھنٹے کے اندر الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس ہوگا۔ اس اجلاس میں جو فیصلے ہونگے ان کا اعلان کل یا پرسوں تک کئے جانے کا قوی امکان ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جی ایچ کیو‘ ڈائریکٹریٹ جنرل آف ملٹری انٹیلی جنس‘ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز‘ وزارت دفاع‘ وزارت داخلہ‘ وزارت خزانہ‘ وزارت قانون‘ ہائی کورٹس سمیت دونوں صوبوں کے آئی جی پولیس پنجاب اور آئی جی پولیس خیبر پختونخوا‘ چیف سیکرٹری پنجاب‘ چیف سیکرٹری کے پی کے‘ قائم مقام وزیراعلیٰ پنجاب اور خیبر پختونخوا‘ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان‘ گورنر خیبر پختونخوا غلام علی‘ سیکرٹری وزارت خزانہ‘ سیکرٹری وزارت داخلہ اور تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا سلسلہ مکمل کیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ آئندہ 24گھنٹے میں اس مشاورت کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سندھ‘ خیبر پختونخوا‘ بلوچستان‘ پنجاب کے ممبر صاحبان سے مشاورت کرینگے۔ اس مشاورت کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان دو نئی صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کے بارے میں اہم اعلان آئندہ دو روز میں کریگا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت کے سیکرٹری خزانہ نے قومی و صوبائی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 65ارب روپے کے فنڈز کے اجراء سے معذرت کی ہے۔جب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکرٹری خزانہ کے ساتھ میٹنگ کے دوران الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹرز میں یہ تک کہا کہ فوری طور پر فی الحال پنجاب اسمبلی‘ کے پی اسمبلی جسے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے توڑنے کا کہا تھا‘ اور وہ ٹوٹ چکی ہیں۔انکی جگہ نئی اسمبلی کے الیکشن کیلئے درکار 25ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیں تو بتایا گیا کہ ملک کی معاشی صورتحال اتنی بھاری رقم جاری کرنے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…