بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

پنجاب کے 3 اضلاع میں ہزاروں ایکڑ اراضی پاک فوج کے حوالے

datetime 19  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نگران پنجاب حکومت نے صوبے کے3 اضلاع بھکر، خوشاب اور ساہیوال میں 45ہزار 267ایکڑ زرعی اراضی کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ کے لیے پاک فوج کے حوالے کر دی۔”ڈیلی ڈان” کے مطابق ملٹری لینڈ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے پنجاب کے چیف سیکرٹری، بورڈ آف ریونیو اور زراعت، جنگلات، لائیو سٹاک اور آبپاشی کے محکموں کے سیکرٹریز کو بھکر کی تحصیلوں کلور کوٹ اور منکیرہ میں 42ہزار 724ایکڑ، خوشاب کی تحصیلوں خوشاب اور قائدآباد میں 1ہزار 818ایکڑ اور ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی میں 725ایکڑ اراضی اپنے حوالے کرنے کے لیے خط لکھا گیا تھا۔اس خط میں پنجاب حکومت کے 20فروری 2023ءکے نوٹیفکیشن اور 8مارچ کے جوائنٹ وینچر معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ 8مارچ کو جوائنٹ وینچر مینجمنٹ معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا تھا کہ ریاستی زمینوں کو فوری طور پر پاک فوج کے حوالے کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…