لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 15 گیندوں پر پانچ چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ انہوں نے ملتان سلطانز کے چار اہم کھلاڑیوں کو بھی ٹھکانے لگایا، اس طرح لاہور قلندرز مسلسل دوسری بار پی ایس ایل جیتنے
میں کامیاب ہو گئے۔ پاکستان سپر لیگ 8 کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، لاہور قلندرز کی جانب سے مرزا بیگ 30، فخر زمان 39، سیم بلنگز 9، احسن حفیظ 0، سکندر رضا 1، عبداللہ شفیق 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاہین آفریدی 44 اور ڈیوڈ ویسے دو رنزکے ساتھ ناٹھ آؤٹ رہے۔ لاہور قلندرز نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 200رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو201 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے تین جبکہ انور علی، احسان اور خوشدل شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان 18، محمد رضوان 34، رئیلی روسو 52، کیرون پولارڈ 19، ٹم ڈیوڈ 20، اسامہ میر 0، انور علی 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عباس آفریدی 17 کے ساتھ ناٹ آؤٹ جبکہ خوشدل شاہ 25 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔ اس طرح لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 8 کا فائنل جیت لیا۔ ملتان سلطانز کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے اور انہوں نے 199 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے چار، راشد خان نے دو جبکہ ڈیوڈ ویسے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس طرح لاہور قلندرز نے مسلسل دوسری بار پی ایس ایل جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔