شروع سے یقین تھا کہ میں پاکستان کی طرف سے کھیلوں گا، احسان اللہ

18  مارچ‬‮  2023

لاہور (این این آئی) ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر احسان اللّٰہ نے کہا ہے کہ میرا شروع سے یقین تھا پاکستان کی طرف سے ضرور کھیلوں گا، افغانستان کے خلاف مجھے موقع ملا تو اس سیریز میں بھی پرفارم کروں گا۔ ایک انٹرویومیں احسان اللّٰہ نے کہا کہ شکر ادا کرتا ہوں کہ پاکستان سپر لیگ میں پرفارمنس اچھی ہوئی اور مجھے قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا،

افغانستان کے خلاف مجھے موقع ملا تو اس سیریز میں بھی پرفارم کروں گااحسان اللّٰہ نے کہا کہ ڈومیسٹک سمیت مجھے جہاں بھی موقع ملا میں نے پرفارم کیا، عباس آفریدی میرا بھائی ہے کوئی بھی سب سے زیادہ وکٹیں لے مجھے خوشی ہو گی، ہمارا ہدف یہی ہے کہ ہم نے چیمپئن بننا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے فائنل میں پانچ وکٹیں لینی ہیں، میری کوشش ہے کہ میں مین آف دی فائنل بنوں اور عباس آفریدی بھی یہی چاہتا ہے۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ فزیو ٹرینر اور ڈاکٹر سمیت ہماری جو مینجمنٹ ہے وہ میرا بہت خیال رکھتی ہے، میرے تسلسل کے ساتھ ایک ہی رفتار سے بولنگ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ مینجمنٹ مجھے انجری نہیں ہونے دیتی، میری خوراک کا خیال رکھا جاتا ہے۔احسان اللّٰہ نے کہا کہ میں اپنا سارا کریڈٹ کپتان محمد رضوان، کوچ عبدالرحمٰن اور حیدر اظہر کو دیتا ہوں، محمد رضوان ڈانٹتے نہیں ہیں، کوئٹہ کے خلاف مجھ سے کیچ بھی ڈراپ ہو گیا تو مجھے کہا کہ فکر نہ کرو آپ کر سکتے ہو، ان کی وجہ سے مجھے حوصلہ ملتا ہے۔ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر نے اپنے اگلے ہدف کے بارے میں کہا کہ میں اب ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے پاکستان ٹیم میں اپنا نام پکا کروں گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…