شرجیل میمن سمیت 104 نیب ریفرنس فعال عدالتوں میں منتقل

18  مارچ‬‮  2023

کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ نے نیب ریفرنسز جلد نمٹانے سے متعلق درخواست پر 104 نیب ریفرنس خالی عدالتوں سے فعال عدالتوں میں منتقل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

تحریری حکم نامے کے مطابق عدالتی ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ احتساب عدالتوں کے منتظم جج نے بھی خالی عدالتوں سے ریفرنس منتقلی کا کہا تھا۔ احتساب عدالتوں کے منتظم جج نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو اس حوالے سے آگاہ کیا تھا۔ تاکہ جو احتساب عدالتیں خالی ہیں ان میں سے زیر سماعت ریفرنسز منتقل کئے جائیں جن عدالتوں میں ججز موجود ہیں۔ ریفرنسز کی منتقلی کے حوالے سے نیب پراسکیوٹر نے بھی کوئی اعتراض نہیں کیا ہے۔ احتساب عدالت نمبر ایک سے 15 ریفرنسز کورٹ نمبر 6 کو منتقل کردئیے گئے ہیں۔ ان ریفرنسز میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کیخلاف دائر ریفرنسز شامل ہیں۔ احتساب عدالت نمبر 3 سے 7 ریفرنسز عدالت نمبر 6 کو منتقل کیے گئے۔ احتساب عدالت نمبر 3 سے 19 ریفرنسز عدالت نمبر 7 کلفٹن منتقل کردئیے گئے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی، پی ایم کیو ایم رہنما مصطفی کمال کیخلاف ریفرنسز بھی احتساب عدالت نمبر 7 کو منتقل کردئیے گئے۔ احتساب عدالت نمبر ایک سکھر سے 57 ریفرنسز عدالت نمبر 3 کو منتقل کیئے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…