جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

زمان پارک میں پولیس آپریشن، پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں شروع

datetime 18  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ٗ نارووال (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ پی پی آ ئی )لاہور پولیس نے زمان پارک میں آپریشن شروع کر دیا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع ہوگئی ہیں ۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان

پاکستان میں جتھوں اور تشدد کی سیاست کر رہا ہے، جمہوریت میں ہمیشہ بات چیت ہوتی ہے تشدد نہیں ہوتا۔عمران خان کے ساتھ زیادتی نہیں ہو رہی بلکہ وہ پاکستان کے آئین،قانون اور عدالتوں کے ساتھ زیادتی کر رہا ہے، پاکستان میں افراتفری اور انتشار پیدا کرکے دنیا کو بتایا جا رہا ہے کہ ان سے زیادتی ہو رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان اپنی انا کیلئے نوجوانوں کی قربانی دینا چاہتا ہے، عمران خان کی خواہش ہے کہ مزید چند نوجوانوں کی لاشیں گریں، یہ پاکستان سے محبت نہیں کرتا یہ لاشوں کا سوداگر ہے، پاکستان کے آئین اور قانون کے ساتھ کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہیے، عمران خان اپنے کارکنوں کی لاشوں پر سیاست کرنے کی کوشش کر رہا ہے، نہتے پولیس ملازمین پر عمران خان کے کارکنوں نے تشدد اور حملے کیے، پولیس ملازمین پر پٹرول بم پھینکے گئے جس سے لاتعداد ملازمین زخمی ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…