بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

روسی صدر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری

datetime 17  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)انٹرنیشنل کریمنل کورٹ نے روسی صدر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن پر یوکرین میں جنگی جرائم کے الزام پر انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔ دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے اعلان کیا ہے کہ

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ 20 سے 22 مارچ تک روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔ جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں صدر شی جن پھنگ کے اگلے ہفتے کیے جانے والے دورہ روس کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ حالیہ برسوں میں صدر شی جن پھنگ نے صدر پیوٹن کے ساتھ قریبی تبادلے کو برقرار رکھا ہے، نئے دور میں چین اور روس کے درمیان روابط کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی پائیدار،مثبت اورمستحکم ترقی کی قیادت کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے، بڑے ممالک کے مابین کامیابی کے ساتھ باہمی تزویراتی اعتماد اور ہمسائیگی پر مبنی دوستی اور تعاون کی راہ تعمیر کی ہے اور بین الاقوامی تعلقات کے لیے ایک نیا نمونہ تشکیل دیا ہے۔ صدر شی جن پھنگ کے روس کے سرکاری دورے کے دوران صدر پیوٹن کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے اہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک کوآرڈینیشن اور عملی تعاون کو فروغ دیا جائے گا اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی کو نئی رفتار فراہم کی جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان اور اہم طاقتوں کی حیثیت سے،چین اور روس کے تعلقات کی اہمیت اور اثر و رسوخ دو طرفہ دائرہ کار سے کہیں زیادہ ہے۔ صدر شی جن پھنگ کا آئندہ دورہ روس دوستی کا دورہ ہوگا جس سے چین اور روس کے درمیان باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم کو مزید گہرا کیا جائے گا

اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان نسل در نسل دوستی کی سیاسی بنیاد اور رائے عامہ کی بنیاد کو مستحکم کیا جائے گا۔ یہ تعاون کا دورہ ہوگا جس میں مختلف شعبوں میں سود مند باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا، “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر کو مضبوط کیا جائے گا اور دونوں ممالک کو اپنے احیا اور متعلقہ ترقیاتی اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔ یہ امن کا دورہ ہوگا اور دونوں فریق عدم وابستگی،

عدم محاذ آرائی اور کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہ بنانے کے اصولوں کی بنیاد پر حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کریں گے، بین الاقوامی تعلقات کی جمہوریت کو فروغ دیں گے، کثیر قطبی عالمی پیٹرن کی تعمیر کریں گے، عالمی گورننس کو بہتر بنائیں گے اور عالمی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ چین یوکرین کے بحران پر اپنے حقائق پر مبنی اور منصفانہ موقف کو برقرار رکھتے ہوئے امن قائم کرنے اور بات چیت کو فروغ دینے میں تعمیری کردار ادا کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…