لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل 8 کے پہلے ایلمینیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی، پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب 23، بابر اعظم 64، حسیب اللہ خان 15، محمد حارث 34، جیمز نیشم 2، عامر جمال 1، عظمت اللہ عمرزئی 10، ٹام کولر 16رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وہاب ریاض بغیر کوئی رنز بنائے وکٹ پر موجود تھے، پشاور زلمی نے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 183رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیتنے کے لئے 184رنز کا ہدف دیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے دو جبکہ حسن علی، فضل حق فاروقی، فہیم اشرف اور محمدوسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔