جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

72 کروڑ صارفین کے آن لائن اکاؤنٹس کے پاسورڈز لیک ہونے کا انکشاف

datetime 16  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)72 کروڑ صارفین کے آن لائن اکاؤنٹس کے پاسورڈز لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سائبر کرائم ڈیٹا فراہم کرنے والے سافٹ ویئر ’اسپائی ویئر‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سنہ 2022 میں آن لائن پلیٹ فارمز پر 72 کروڑ 15 لاکھ صارفین کے پاسورڈز لیک ہوئے ہیں

تاہم اس کے علاوہ تقریباً 2 کروڑ 20 لاکھ ڈیوائسز میں وائرس پایا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جن صارفین کے پاسورڈ لیک ہوئے ان میں سے 72 فیصد صارفین اب بھی اپنا پاسورڈ تبدیل کیے بغیر آن لائن پلیٹ استعمال کر رہے ہیں۔انٹرنیٹ صارفین کو خبردار کیا گیا کہ مستقبل میں پاسورڈ لیک ہونے سے بچنے کے لیے فوری طور پر اپنا پاسورڈ تبدیل کرلیں بالخصوص وہ لوگ جنہوں نے تمام آن لائن پلیٹ فارمز پر ایک ہی پاسورڈ لاگو کیا ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق بظاہر لیک ہونے والے ایک لاکھ 67 ہزار لیک ہونے والے پاسورڈز برطانوی شاہی خاندان اور ملکہ الزبتھ کی موت سے کے حوالے سے تھے، جبکہ مزید 3 لاکھ 27 ہزار پاسورڈ امریکی گلوکار ٹیلر سوئفٹ اور بیڈ بنی سے متعلق تھے۔جو لوگ ایک سے زیادہ آن لائن پلیٹ فارمز یا ویب سائٹس پر ایک ہی طرح کا پاس ورڈ استعمال کرتے ہیں، ان صارفین کا پاسورڈ لیک ہونے کے خطرہ زیادہ ہے کیونکہ ہیکرز بہ آسانی ان صارفین کے تمام ڈیٹا رسائی حاصل کرسکتا ہے۔یاد رکھیں کہ کسی بھی آن لائن پلیٹ فارم پر نیا پاسورڈ بناتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ پاسپورڈ میں نمبرز، خصوصی حروف (یعنی @،#،%) لازمی شامل ہوں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…