بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی ارکان نے بھی قومی وصوبائی اسمبلی کے انتخابات ایک ہی دن کرانے کا کہہ دیا، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 16  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی ) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے ان کے ساتھ رابطہ کرتے ہوئے قومی وصوبائی اسمبلی انتخابات ایک ہی دن کرانے کا مطالبہ کیا ہے ،میں نے مذکورہ ارکان کو مشورہ دیا کہ اپنے لیڈر

عمران خان کے ساتھ رابطہ کرکے یہ مطالبہ ان کے سامنے رکھیں۔ گورنمنٹ کالج پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگوں کے لیے جیل جانا کوئی انہونی نہیں ،ہم بھی جاتے رہے ہیں لیکن آج جو حالات پیداکیے جارہے ہیں وہ کسی بھی طور مناسب نہیں ۔ گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کرانے کی تاریخ کا اعلان تو انہوں نے کردیاہے لیکن الیکشن کرانا ان کا نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا کام ہے جبکہ سیکورٹی اداروں نے امن وامان کی صورت حال کو خطرناک قراردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا الیکشن کرانے کا فیصلہ اپنی جگہ لیکن سیاسی جماعتوں کو اپنے فیصلے خود کرنے چاہیں ،کیونکہ ہر پانچ سال بعد دو، دو انتخابات ہوا کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیوروکریسی میں ہماری مرضی سے تبادلے نہیں ہورہے ،ریکارڈ دیکھنا چاہیے کہ آج جن کے تبادلے ہورہے ہیں وہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سابقہ دور میں کہا ں تھے ، صوبائی مسائل پر کابینہ آج اپنے اجلاس میں غور کررہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…