پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو ایک اور دھمکی دیدی

datetime 16  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بھارت کے گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار لارنس بشنوئی نے جیل سے بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کو ایک اور دھمکی دے دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی نے مبینہ طور پر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ کالے ہرن کے قتل کے معاملے پر ان کی برادری سلمان خان سے ناراض ہے کیونکہ وہ ہمارے لیے ذلت کا باعث بنے۔بشنوئی نے اپنے بیان میں کہا کہ کالا ہرن مارنے کے الزام میں سلمان خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا لیکن انہوں نے معافی نہیں مانگی، اگر وہ اب بھی معافی نہیں مانگتے تو نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی نے سلمان پر زور دیا کہ وہ ان کے مذہبی گرو جمبیشور(جمبا جی) کے مندر جائیں اور معافی مانگیں، اگر ہماری برادری انہیں معاف کر دے تو میں انہیں کچھ نہیں کہوں گا۔واضح رہے کہ لارنس بشنوئی نے پہلی بار سلمان خان کو دھمکی نہیں دی، اس سے قبل گزشتہ سال بھی اس نے بالی ووڈ اداکار کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…