ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

بینکنگ بحران میں اضافے کے خدشات، دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس کریش کرگئیں

datetime 16  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (اے ایف پی) دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں کومندی کا سامنا ، ایک بار پھر بینکنگ بحران میں اضافے کے خدشات سامنے آنے کے بعد اسٹاک مارکیٹیں کریش کرگئیں، قرض دینے والے بڑے سوئس بینک کریڈٹ سوسی نے اس میں بڑا حصہ ڈالا جس کے شیئرز میں 30 فیصد

کمی ہوئی ہے، ٹیکنالوجی سیکٹر کو قرض فراہم کرنے والے سیلی کون ویلی بینک اور سگنیچر بینک کی حصص گرنے کے بعد گلوبل مارکیٹس بری طرح سے متاثر ہوئیں جس کے بعد امریکی حکام اس بحران کو مزید روکنے کیلئے مداخلت پر مجبور ہوئے۔ یورپی اسٹاک مارکیٹ میں تین فیصد سے زائد کمی ہوئی جبکہ امریکی اسٹاک مارکیٹ ڈاو کو 1.7 فیصد کمی کا سامنا رہا جس کا اثر وال اسٹریٹ پر بھی پڑا۔ یورو کی قدر میں بھی کمی ہوئی جبکہ امریکی تیل کی قدر میں 5 فیصد سے زائد کمی کے بعد فی بیرل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت دسمبر 2021 کے بعد پہلی بار 70 ڈالر فی بیرل سے نیچے چلی گئی۔ سٹی انڈیکس اینڈ فاریکس ڈاٹ کام سے تعلق رکھنے والے ماہر تجزیہ کار فواد رزاق زادہ نے بتایا کہ آپ منظر کو دیکھیں، سرمایہ دار خوف کا شکار تھے، اگر آپ مشاہدہ کریں تو یہ خونریزی کی طرح ہی ہے، انہوں نے کہا کہ 2008 طرز کے معاشی بحران کی طرح کے ایک اور بحران کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ کے دوسرے بڑے بینک کریڈٹ سوسی کے شیئرز میں 30فیصد کمی ہوئی ہے اور ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ کریڈٹ سوسی امریکی بینکنگ بحران سے پہلے ہی کئی اسکینڈلز کا شکار رہا ہے اور اسے اس وقت شدید نقصان پہنچا جب اس کے مرکزی شیئر ہولڈر سعودی نیشنل بینک نے اسے مزید رقم دینے سے انکار کردیا۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…