ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیپال کا چین مخالف سرگرمیوں کیلئے اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت نہ د ینے کا اعلان

datetime 15  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھٹمنڈو(این این آئی)نیپال کے وزیر اعظم رام چندر پوڈیل نے کھٹمنڈو میں 2023 چین نیپال سرمایہ کاری اور اقتصادی اور تجارتی فورم میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین کے ساتھ تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے اور مزید چینی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی امید کرتے ہیں

تاکہ نیپال اپنے ترقیاتی اہداف کی تکمیل کر سکے ۔بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق رام چندر پوڈیل نے نشاندہی کی کہ چین نیپال کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور نیپال کا براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیپال کو یقین ہے کہ چین کی اقتصادی ترقی کی کامیابیاں نیپال کے لئے مزید مواقع فراہم کریں گی اور متعلقہ تجارت اور سرمایہ کاری نیپال کی ترقی اور خوشحالی میں مدد کرے گی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ نیپال ایک چین کے اصول پر عمل پیرا رہے گا اور یہ نیپال کی مستقل پالیسی ہے کہ چین مخالف سرگرمیوں کے لئے نیپالی سرزمین کے استعمال کی اجازت نہ د ی جائے ۔ نیپال میں چین کے سفیر چھن سونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ چین نیپال کو چین کی ترقی سے فائدہ اٹھانے پر خوش آمدید کہتا ہے اور “بیلٹ اینڈ روڈ” انیشیٹو اور عالمی ترقیاتی انیشیٹو میں فعال طور پر حصہ لینے پر نیپال کا خیرمقدم کرتا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…