تمام جماعتیں افہام و تفہیم کی سیاست کریں ،دنگا فساد سے کبھی مسئلے حل نہیں ہوتے،چوہدری شجاعت حسین

15  مارچ‬‮  2023

کراچی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے تمام جماعتیں افہام و تفہیم کی سیاست کریں دنگا فساد سے کبھی مسئلے حل نہیں ہوتے شورش کی سیاست کرنیوالے ملک کے خیرخواں نہیں ہیں انتخابات ضرور ہونگے اس میں حصہ لینا

ہر جماعت کا حق ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشں گاہ پر مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن. جنرل سیکرٹیری کنور ارشد علی خان. صوبائی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ. کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان. بزنسں فورم کے صدر سید سفیر شاہ اور پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی نائب صدر. سینیٹر سابق صوبائی وزیر بوستان علی ہوتی مرحوم کی صاحبزادی بسمہ ہوتی انکے صاحبزادہ محمد میر علی ہوتی کی مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر کیا چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ہر سطح پر منظم و فعال ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ مرحوم بوستان علی ہوتی پیدائشی مسلم لیگی تھے ان کا صعوبتوں کے دوران چوہدری ظہور الہی سے کراچی جیل میں ملاقات معمول تھا وہ نڈر . بیباک اور با اصول رہنما تھے اب انکی صاحبزادی بسمہ ہوتی و صاحبزادے کی مسلم لیگ میں شمولیت خوش آئند و قابل فخر ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…