اسلام آباد(آن لائن)موسم گرما سے پہلے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ،ملک کے مختلف علاقوں میں دس گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،بجلی کا شارٹ فال 5288 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے،ذرائع کے مطابق ، بجلی کی مجموعی پیداوار 13 ہزار 212 میگاواٹ اور طلب 18 ہزار 500 میگاواٹ تک ہے، پن بجلی ذرائع سے 2 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1 ہزار 870 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 6 ہزار 700 میگاواٹ ہے، سولر سے 62، وینڈ سے 83 اور بگاس سے 72 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، ایٹمی بجلی گھروں سے 2 ہزار 425 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔