واشنگٹن (این این آئی)جلدی جاگنا کئی سالوں سے کامیابی سے جڑی عادت رہی ہے۔ بہت سے کامیاب لوگوں نے دعوی کیا ہے کہ صبح 4 بجے اٹھنا ان کی کامیابیوں کا تعین کرنے والا بنیادی عنصر تھا۔ امریکی ماہر سٹیو برنز کے ایک مضمون میں جلد جاگنے کے فوائد کو بیان کیا گیا ہے۔ انہوں نے صبح 4 بجے اٹھنے کی عادت ڈالنے کے طریقوں کا بھی جائزہ پیش کیا ہے۔چاہے کوئی شخص رات کو دیر سے سونے کا عادی ہو۔ جلد جاگنے کی طاقت اس کو فائدہ پہنچائے گی اور اس کے طرز زندگی کی تبدیلی پر گہرے اثرات مرتب کرے گی۔