اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی خرم لغاری نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔مظفر گڑھ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خرم لغاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے ٹکٹ کے حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے والد بھی میرے مقابلے میں لڑ سکتے ہیں، یہ جمہوریت ہے۔دوسری جانب خرم لغاری کے والد چنوں خان لغاری نے کہا کہ پی پی 276 اور پی پی 277 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔