لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر زمان پارک میں کسی پولیس کے افسر یا جوان کو کوئی گزند پہنچی تو ذمہ دار عمران ہو گا، قوم کے بیٹے فالتو نہیں، وہ اپنا فرض نبھا رہے ہیں۔انہوںنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ہمت و استقامت سے کھڑی ہو لیکن میں پوری ہمت اور استقامت سے چارپائی کے نیچے چھپ کر بیٹھا ہوں،میں چارپائی کے نیچے سے ہی ڈٹا ہوا ہوں !۔