پی ایس ایل کےتمام ٹاپ سٹار پلیئرز کی قومی ٹیم سے چھٹی

14  مارچ‬‮  2023

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)رواں ماہ افغانستان سے 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا،کئی اہم کھلاڑیوں کو آرام کا موقع دے دیا گیا جن میں سے بیشتر پی ایس ایل کے ٹاپ پرفارمرز ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق بیٹنگ ایوریجز میں ٹاپ پر موجود

محمد رضوان اور دوسرے نمبر کے حامل بابراعظم کو آرام دے دیا گیا۔رضوان نے 10 میچز میں 483 رنز 60.37 کی اوسط سے بنائے، اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 145.04 رہا،وہ ایک سنچری اور 4 ففٹیز اسکور کرچکے ہیں۔پشاورزلمی کے کپتان بابراعظم نے 9 میچز میں 52 کی ایوریج سے 416 رنز بنائے، ان کا اسٹرائیک ریٹ 146.47 رہا، عماد وسیم پھر سے ٹیم میں آگئے تاہم ان کی ٹیم کراچی کنگز پلے آف میں جگہ نہیں بناسکی۔عماد نے 10 میچز میں 404 رنز 134.66 کی اوسط سے بنائے، ان کا اسٹرائیک ریٹ 170.46 رہا۔پانچویں کامیاب بیٹر فخر زمان نے 378 رنز بنائے ہیں،انھیں بھی ریسٹ دے دیا گیا۔صائم ایوب 309 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اعظم خان نے 280 رنز بنائے، شان مسعود 236 رنز بنا کر اسکواڈ کا حصہ بن گئے، ان کی ایوریج 26.22 اور اسٹرائیک ریٹ 124.80 تھا۔دوسری جانب بولرز میں سب سے زیادہ ملتان سلطانز کے عباس آفریدی نے22 وکٹیں لیں مگر قومی ٹیم میں شامل نہیں ہوسکے، ان کے ساتھی کھلاڑی احسان اللہ کو 20 شکار پر گرین شرٹ زیب تن کرنے کا موقع مل گیا،تیسرے کامیاب بولر شاہین شاہ آفریدی اور نمبر 4 حارث رؤف نے 14، 14 وکٹیں لیں مگر یو اے ای نہیں جا سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…