جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کا ججز اور جرنیلوں کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات بھی جاری کرنے کا مطالبہ

datetime 13  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے کابینہ ڈویژن کی جانب سے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے پر ججز اور جرنیلوں کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلی عدالتی کمیشن کے ذریعے حاصل کئے جانے والے تحائف کو گوشواروں میں ظاہر کرنے اور ان پر ٹیکسوں کی ادائیگی

کی تحقیقات بھی کی جائیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چودھری نے کہا ہے کہ توشہ خانہ تفصیلات کے مطابق شریف اور زرداری خاندان نے دن دھاڑے ڈاکہ مارا،پاکستان سے دھوکہ دہی میں ملوث شریف اور زرداری خاندان کا ایک اور ثبوت سامنے آ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 11ماہ میں عمران خان اور بشری بی بی پر الزامات کی بوچھاڑ کی گئی،عمران خان نے توشہ خانہ سے قانونی طریقہ کار کے تحت ان سب سے کم تحائف لئے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری اور نواز شریف نے غیر قانونی طور پر توشہ خانہ سے گاڑیاں نکلوائیں،توشہ خانہ قانون کی کھلے عام خلاف ورزیاں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ جو فہرست منظر عام پر آئی وہ نامکمل ہے، 1988سے تفصیلات سامنے آنی چاہئیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مقدس گائے کا تصور ختم کر کے ججز اور جرنیلوں کی تفصیلات بھی سامنے لائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے حکم پر یہ سب ممکن ہوا ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے عوام کو ملک میں شفافیت کی نئی راہ دکھائی۔فواد چودھری نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ ایک کمیشن بنا کر تحقیقات کرے کہ ان تحفوں کی قیمت قانون کے مطابق ادا ہوئی؟ اور ڈکلیئر کئے گئے کہ نہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کو عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف منفی مہم چلانے پر ان سے معافی مانگنی چاہئے،(ن)لیگ کی جھوٹی مہم اور گھٹیا بیانیہ کا پول عوام کے سامنے کھل چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…