بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

روزانہ کتنے منٹ تک سوشل میڈیا ایپس کا استعمال نہ کرنا صحت کی حالت کو بہتر بنا سکتا ہے؟نئی تحقیق میں اہم انکشافات

datetime 13  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (اے پی پی)نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ سوشل میڈیا کے استعمال کو روزانہ 15 منٹ تک کم کرنے سے صحت عامہ اور قوت مدافعت کو نمایاں طور پر بہتر بنایا جا سکتا ہے اور تنہائی اور ڈپریشن کی سطح کو کم کیا جا سکتا ہے۔ جرنل آف ٹیکنالوجی ان بیہیوئیر سائنس میں

شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں نے سوشل میڈیا کا استعمال کم کیا ان کی قوت مدافعت میں اوسطا 15ً فیصد بہتری آئی ۔ ن کی نیند کے معیار میں 50 فیصد بہتری اور افسردگی کی علامات میں 30 فیصد کمی بھی ظاہر ہوئی ہے۔ سوانسیا یونیورسٹی کے سکول آف سائیکالوجی، برطانیہ کے پروفیسر فل ریڈ نے کہا کہ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ، جب لوگ سوشل میڈیا کا استعمال کم کرتے ہیں، تو ان کی زندگی بہت سے طریقوں بشمول ان کی جسمانی صحت اور نفسیاتی بہبود کے فوائد کے اعتبارسے بہتر ہو سکتی ہے ۔ یہ رائے قائم کرنا باقی ہے کہ آیا سوشل میڈیا کے استعمال اور صحت کے عوامل کے درمیان تعلق براہ راست ہے، یا صحت مندی کے متغیرات میں تبدیلیوں، جیسے ڈپریشن، یا دیگر عوامل، “یہ قائم کرنا باقی ہے کہ آیا سوشل میڈیا کے استعمال اور صحت کے عوامل کے درمیان تعلق براہ راست ہے ۔ امریکن سائیکولوجیکل ایسوسی ایشن کی طرف سے شائع ہونے والی ایک اور تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جن نوجوانوں اور بالغوں نے صرف چند ہفتوں کے لیے اپنے سوشل میڈیا کے استعمال میں 50 فیصد کمی کی ان میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…