آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں بھارت کے مسلمان کرکٹر محمد شامی ہراسگی کا شکار

13  مارچ‬‮  2023

احمد آباد(این این آئی) بھارت کے تیز گیند باز محمد شامی کو بی جے پی کی حکمرانی والی بھارتی ریاست گجرات میں بی جے پی اورآر ایس ایس کے ہندوتوا غنڈوں نے ہراساں کیااوران پر جملے کسے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری چوتھے

ٹیسٹ میچ کے دوران کھلاڑی دن کے کھیل کے بعد واپس آرہے تھے تو ہندو انتہا پسندوں نے شامی کو دیکھتے ہی ان کا مذاق اڑایا اور جے شری رام اور ہندوتوا کے دیگر مذہبی نعرے لگائے۔فاسٹ بالر ماضی میں بھی بڑے پیمانے پر ٹرولنگ کا نشانہ بن چکے ہیں۔ شامی خاموش رہے اور کوئی جواب نہیں دیا۔اس ناگوار واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے اورصارفین اس معاملے پر منقسم دکھائی دے رہے ہیں۔ایک صارف نے ہندو انتہاپسندوں کو کرایے کا ہجوم قراردیا جسے بی جے پی نے خریدا ہے جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس نے ٹیسٹ میچ کے 80فیصد سے زیادہ ٹکٹ خریدے ہیں۔ چند صارفین نے شامی کی حمایت کرنے والے مداحوں کو ہندو فوبک قرار دیا۔کچھ عرصہ قبل نوجوان بھارتی فاسٹ بالر ارشدیپ سنگھ کو دبئی میں ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد بہت زیادہ ٹرول کیا گیا تھا اور انہیں خالصتانی کہا گیا تھا۔بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تعصب کی جڑیں بہت گہری ہیں جو بھارت کے لیے اچھا نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…