پاک فوج بہادری اور قابلیت جیسے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے، جنرل عاصم منیر

11  مارچ‬‮  2023

راولپنڈی (این این آئی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج بہادری، باہمی تعاون اور قابلیت جیسے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے، ان اوصاف کا اظہار دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران بھی کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پبی میں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ کی

اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل عاصم منیر تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج بہادری، باہمی تعاون اور قابلیت جیسے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے، ان اوصاف کا اظہار دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مقابلوں سے پیشہ ورانہ مہارتوں کے اظہار اور ٹیم ورک سمیت دیگر صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے مقابلے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کو سراہا۔آرمی چیف نے ٹیم کے شرکاء کو انعامات اور تمغوں سے بھی نوازا، اختتامی تقریب میں عالمی مبصرین اور شریک ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے بھی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں پاک آرمی کی 7اور 10بین الاقوامی ٹیموں نے حصہ لیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…