ملک بھر میں بارشوں کاآغاز کب سے ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

  ہفتہ‬‮ 11 مارچ‬‮ 2023  |  10:46

اسلام آباد(آئی این پی) محکمہ موسمیات نے رمضان کے آغاز سے بارشیں شروع ہونے کی پیشگوئی کر دی۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اوردرجہ حرارت میں اضافے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ماہ مارچ کے آخری دنوں میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔رمضان کا دوسرا اور تیسرا عشرہ نسبتاً گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک اوردن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم خشک رہے گا، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اوردرجہ حرارت میں اضافے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎