ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی دوست فرح کے وارنٹ گرفتاری ان کے ملازم کو وصول کرا دیے

datetime 9  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) ایف آئی اے نے فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں عدم پیشی پر عدالت سے جاری وارنٹ گرفتاری ملزمہ کے ملازم کے حوالے کردیا جبکہ تحقیقاتی ادارے نے انٹرپول کے ذریعے سابق خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست کو گرفتار کر کے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق عدالت سے جاری کئے گئے وارنٹ گرفتاری لے کر ایف آئی اے کی ٹیم فرح گوگی کے گھر پہنچی جبکہ فرح گوگی اپنے خلاف جاری تحقیقات سے بچنے کیلئے ملک سے پہلے ہی فرار ہے۔ذرائع کے مطابق فرح گوگی کے ملازم نے وارنٹ گرفتاری وصول کئے، عدالت نے ملزمہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں شامل تفتیش نہ ہونے کی بنیاد پر جاری کئے۔ذرائع کے مطابق فرح گوگی کیخلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت ایف آئی اے نے حاصل کر لئے ہیں، فرح گوگی نے کرپشن، رشوت ستانی اور غیر قانونی سیاسی اثر و رسوخ و دبا کے ذریعے اربوں روپے کمائے اور پھر منی لانڈرنگ کے ذریعے اثاثہ جات بنائے۔ذرائع کے مطابق کہ فرح گوگی نے سرکاری افسران پر دبا کے ذریعے ٹھیکہ جات غیر قانونی طور پر دلوانے کی مد میں بھی کروڑوں روپے بطور رشوت لئے، تحقیقات کے دوران فرح گوگی کے نام پر اربوں روپے کے بینک اکانٹ ملنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…