اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

چوہدری سرور کو ق لیگ کی صدارت سونپنے کا فیصلہ،چوہدری شجاعت سرپرست اعلیٰ ہوں گے ،نئی صف بندی میں علیم خان اور جہانگیر ترین کوبھی دعوت دے دی گئی

datetime 9  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ ق کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی نئی کوشش، چوہدری سرور کو ق لیگ کی صدارت سونپنے کا فیصلہ۔

چوہدری شجاعت سرپرست اعلیٰ ہوں گے، علیم خان اور جہانگیر ترین کو شمولیت کی دعوت بھی دے دی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق عام انتخابات سے قبل نئی صف بندیاں شروع ہوگئیں ہیں، سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور سمیت کئی شخصیات کو مسلم لیگ ق میں شمولیت کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا گیا ہے،، چوہدری سرور کو مسلم لیگ ق کی صدارت بھی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، چوہدری شجاعت حسین ناسازی طبیعت کے باعث ق لیگ کے سرپرست اعلی ہونگے،ذرائع کے مطابق چوہدری سرور کی چوہدری شجاعت سے کئی ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں، چوہدری سرور سمیت بعض شخصیات آئندہ چند روز میں ق لیگ کا حصہ بنیں گی، علیم خان اور جہانگیر ترین کو بھی ق لیگ میں شمولیت کی پیش کش کی گئی ہے، ابھی دونوں نے واضح جواب نہیں دیا تاہم حمایت کی یقین دہانی کروائی، مختلف سیاسی جماعتوں کے ناراض اراکین سے بھی رابطے جاری ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…