بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

امارات نے 5 سالہ فیملی ٹورسٹ ویزا کا اجراء شروع کردیا

datetime 9  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک)یو اے ای کی شناخت، قومیت، کسٹمز اور پورٹس سکیورٹی کے لیے وفاقی اتھارٹی نے اپنے سمارٹ سروسز سسٹم کے ذریعے خاندانی گروپ کے لیے پانچ سال کی مدت کے لیے سیاحتی ویزا حاصل کرنا ممکن بنادیا۔ خلیجی اخبار ’الامارات الیوم‘ کے

مطابق اتھارٹی نے کہا ہے کہ ایک سے زیادہ بار داخلے کا ویزا تمام قومیتوں کو بغیر کسی سپانسر کے جاری کیا جاتا ہے، اس سے فائدہ اٹھانے والے کو ملک میں ایک مرتبہ داخلے کے بعد لگاتار 90 دن تک قیام کی اجازت ملتی ہے اور اسے اسی مدت کے لیے ایک بار بڑھایا بھی جا سکتا ہے، توسیع کے ساتھ قیام کی مدت ایک سال میں لگاتار 180 دنوں سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے، جس کے لیے صارف کو داخلہ پرمٹ کے اجراء کی تاریخ سے 60 دنوں کے اندر اندر ملک میں داخل ہونے کی ضرورت ہے تاکہ اس کی منسوخی سے بچا جا سکے۔5 سالہ فیملی ٹورسٹ ویزا کے لیے ویب سائٹ اور سمارٹ ایپلیکیشن کے ذریعے درخواست دی جاسکتی ہے، ویزا کے لیے درخواست دینے اور اس کے لیے درکار ضروری دستاویزات کو پورا کرنے کے بعد ای میل کے ذریعے ویزا الیکٹرانک طور پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔ویزا حاصل کرنے کے لیے بینک اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ ضروری ہے، اس کے ساتھ ہیلتھ انشورنس  متحدہ عرب امارات سے جاری کیا جانا چاہیے اور اس کی مدت 180 دن ہونی چاہئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…