بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

شاہ نواز بیوی سے پیسے مانگتا تھا، رقم نہ ملنے پر والدہ کی موجودگی میں میری بیٹی کو بیدردی سے قتل کردیا، سارہ انعام کے والد کا عدالت میں بیان قلمبند

datetime 9  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) سارا انعام قتل کیس میں مقتولہ کے والد نے بتایا ہے کہ قتل کا ملزم شاہ نواز اپنی بیوی سے پیسے مانگتا تھا،رقم نا ملنے پر شاہ نواز نے والدہ کی موجودگی میں میری بیٹی کو بے دردی سے قتل کردیا ، انہوں نے میری بیٹی کی لاش کی بے حرمتی کی اور باتھ ٹب میں پھینک کر چھپا دی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سیشن جج عطا ربانی نے سارا انعام قتل کیس کی سماعت کی۔

مقتولہ سارا انعام کے والد انجینئر انعام الرحیم نے بیان قلمبند کرا دیا۔ انہوں نے کہا کہ میری بیٹی ابو ظہبی میں منسٹری آف اکنامک ڈویلپمنٹ میں سینئر کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرتی تھی ، سارہ انعام سے سوشل میڈیا کے ذریعے ملزم شاہ نواز امیر کا رابطہ ہوا ، 23 جولائی کو سارہ نے مجھے بتایا کہ اس نے 18 جولائی کو شاہ نواز سے شادی کر لی ۔ انعام الرحیم نے بتایا کہ اس پر میں نے ناراضگی کا اظہار کیا لیکن کیونکہ وہ لاڈلی تھی وہ خوش تھی تو میں نے پاکستان آکر تقریب کرنے کا کہہ دیا ، اگست کے آخری ہفتے کے دوران سارہ سے بات ہوئی تو وہ پریشان محسوس ہوئی ، اس نے پہلے ٹالا پھر بتایا شاہ نواز مجھ سے پیسوں کا مطالبہ کرتا ہے ۔ والد نے کہا کہ 22 ستمبر جب میرا سارہ سے رابطہ ہوا تو مجھے معلوم ہوا کہ وہ شاہ نواز کے پاس پاکستان پہنچی ہے ، میں نے سارہ سے وجہ پوچھیں تو اس نے بعد میں بتانے کا کہا ، 23 ستمبر کو مجھے معلوم ہوا کہ اس کے شوہر نے مکمل پلاننگ کے ساتھ سارہ کو قتل کردیا ۔

والد کا کہنا تھا کہ سارہ کے کولیگ سے پتہ چلا 20 ستمبر کو سارہ کو شاہ نواز نے واٹس ایپ پر طلاق دے دی تھی ، رقم نا ملنے پر شاہ نواز نے والدہ کی موجودگی میں میری بیٹی کو بے دردی سے قتل کردیا ، انہوں نے میری بیٹی کی لاش کی بے حرمتی کی اور باتھ ٹب میں پھینک کر چھپا دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…