چینی ماہرین فلکیات کی دو دمدارستاروں سے متعلق نئی دریافت
بیجنگ (شِنہوا)چینی ماہرین فلکیات نے دریافت ہونے والے دو دمدارستاروں کی سرگرمیوں پر اپنی تحقیق کے دوران نئی دریافتیں کی ہیں،یہ دونوں دمدار ستارے چینی ماہرین نے دریافت کیے تھے۔چین کی اکیڈمی آف سائنسز کی پرپل مانٹین آبزرویٹری (پی ایم او)کے مطابق 62 پی /تسو چھنشان 1 اور60پی /تسو چھنشان 2 نامی ان دمدارستاروں کی آبزرویٹری کے ذریعے جنوری 1965 میں نشاندہی کی گئی تھی،اوربین الاقوامی فلکیاتی یونین کیمائنرپلینٹ سنٹرکورپورٹ کیے جانے کے بعد اس بات کی تصدیق کی گئی کہ یہ دونوں مختصرعمر کیدمدارستارے ہیں۔ آسٹروفزیکل نامی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق پرپل مانٹین آبزرویٹری کی تحقیقی ٹیم نے2018 سے مارچ 2019 تک 60پی / تسو چھنشان 2 کا انتہائی طاقت وردوربین کے ذریعے مشاہدہ کرتے ہوئے اس کے مرکز میں ایک چکردار ڈھانچے کا پتہ چلایا۔مشتری کی کشش کے زیراثرمختصرعمر رکھنے اور سور ج سے یکساں فاصلے پر واقع یہ دمدار ستارے اپنی قسم کے دوسرے دمدار ستاروں کے مقابلے میں زیادہ فعال ہیں اوران کی سرگرمیاں سورج کے قریب ترین مقام پر پہنچنے کے دس دن بعد انتہائی زیادہ ہوتی ہیں۔