جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

ہیری اور میگھن کے شادی کے بعد خفیہ طور پر ہنی مون جانے کا انکشاف

datetime 8  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل شادی کے بعد خفیہ طور پر ہنی مون پر گئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسیکس اپنی شادی کے بعد ہنی مون کے لیے بحیرہ روم گئے تھے۔شہزادہ ہیری نے اپنی کتاباسپیئر میں

انکشاف کیا کہ ہمارا ہنی مون ایک راز تھا، ہم لندن سے ایک ایسی گاڑی میں روانہ ہوئے جس کی کھڑکیاں کارڈ بورڈ سے ڈھکی ہوئی تھیں اور پھر دس دن بحیرہ روم میں رہے۔انہوں نے لکھا کہ میڈیا سے دور، سمندر اور دھوپ میں کچھ دن بہت شاندار رہے لیکن ہم بیمار بھی تھے کیونکہ شادی کی تیاریوں نے ہمیں تھکا دیا تھا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہم جون میں دادی کی سالگرہ کی سرکاری تقریب کے لیے ہنی مون سے بالکل صحیح وقت پر لندن واپس پہنچے۔شہزادہ ہیری نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے لکھا کہ دادی کی سالگرہ کی تقریب میں نوبیاہتا جوڑے کی حیثیت سے پہلی بار میڈیا کے سامنے آئے اور اس وقت وہاں موجود ہر شخص بہت خوش مزاج تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…