جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

جوہر ٹائون دھماکے میں ملوث 3 مجرمان کو سزائے موت سنادی گئی

datetime 8  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جوہر ٹائون دھماکہ میں ملوث 3 مجرموں کو جرم ثابت ہونے پر 9،9 مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے مقدمے کی سماعت کی۔ سکیورٹی خدشات کے

پیش نظر سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے کی گئی۔عدالت نے گواہوں اور وکلا کی حتمی بحث کے بعد مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے تینوں مجرموں کی جائیدادوں کو بھی ضبط کرنے کی ہدایت کردی۔سزائے موت پانیوالے میں سمیع الحق، عزیز اکبر اور نوید اختر شامل ہیں۔ مجرموں کے خلاف تھانہ جوہر ٹائون پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی انسپکٹر خالد اکبر نے چالان جمع کروایا تھا۔ اس مقدمے میں 4 مجرموں کو پہلے ہی سزائے موت ہو چکی ہے۔خیال رہے کہ جون 2021ء میں لاہور کے علاقے جوہر ٹائون میں ایک بم دھماکہ ہوا تھا۔دھماکے میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق سکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار سمیت 3افراد جان سے گئے اور 24افراد زخمی ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…