لاہو ر( این این آئی) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے پشاور زلمی سے میچ ہارنے کے بعد پیغام جاری کردیا۔سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی نے لکھا کہ اچھا میچ ہارنا مشکل ہوتا ہے خاص طور پر والد کی موجودگی میں۔شاہین آفریدی نے لکھا کہ ابو میں ہمیشہ پوری کوشش کرتا ہوں کہ آپ کو میرے باعث فخر محسوس ہو۔لاہور قلندرز کے کپتان نے اگلے میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 8 کے 23ویں میچ میں پشاور زلمی نے دفاعی چمپئن لاہور قلندرز کو 35 رنز سے شکست دی تھی۔