مسقط(این این آئی) ایک ویڈیو کلپ گردش میں آیا ہے جس میں سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط کی متعدد سڑکوں میں چیتے کو تیز رفتاری سے دوڑتے ہوئے دکھایا گیا۔مگرحقیقت اس کے برعکس ہے۔مقامی میڈیا نے اطلاع دی کہ چیتا تیزی سے مطرح کارنیش پر نمودار ہوا، اور پھر سلطان قابوس اسٹریٹ پر خاص طور پر رائل اوپیرا ہائوس کے سامنے نظر آیا۔تاہم اخبار نے انکشاف کیا کہ یہ کلپ ایک نئی الیکٹرانک سروس کمپنی کے لیے ایک اشتہاری مہم کے سوا کچھ نہیں، اور یہ رفتار کی علامت ہے۔اخبار نے مزید کہا کہ الفہد کا کردار کمپنی کی طرف سے کسٹمر کو فراہم کی جانے والی سروس کی تیز رفتاری پر زور دینا تھا۔رپورٹ کے مطابق اشتہاری منصوبے کو فلم بندی اور سنیما اثرات کے ساتھ مکمل ہونے میں تقریبا ڈیڑھ ماہ کا عرصہ لگا اور ویڈیو میں چیتا کے کردار کو شامل کیا گیا۔





































