منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہسپانوی مرد کوسابق بیوی کو25 سال تک گھریلوکام کے عوض2لاکھ یوروادا کرنے کاحکم

datetime 8  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ (این این آئی)اسپین میں ایک عدالت نے ایک شخص کواپنی سابقہ اہلیہ کو25 سال تک بلامعاوضہ کیے گئے گھریلوکام کی اجرت اداکرنے کا حکم دیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق عدالت نے گھریلوکام کاج کے معاوضے کی یہ رقم 2 لاکھ یورومقررکی ہے۔اسپین کے علاقے جنوبی اندلس کی عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اس شخص کو 204,624.86 یوروادا کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔

اس رقم کا حساب ان دونوں کی شادی کے بعد سالانہ کم سے کم اجرت کی بنیاد پرلگایا گیا ہے۔اس جوڑے کی دو بیٹیاں ہیں۔ان کی شادی جائیداد کے بٹوارے کے نظام پرمنحصرتھی۔اس میں واضح کیا گیا تھا کہ فریقین سے ایک جو کچھ بھی کمائے گا،وہ اسی کا ہوگا،دوسرے فریق کی اس میں ساجھے داری نہیں ہوگی لیکن اس صورت میں بیوی کوبرسوں کی شراکت داری کے ذریعے حاصل کردہ کسی بھی دولت تک رسائی حاصل نہیں ہوگی۔فیصلے میں کہا گیا کہ شادی کے بعد سے بیوی نے اپنے آپ کو امورِ خانہ داری کے لیے وقف کر رکھا تھا۔اس کا مطلب گھراورخاندان کی دیکھ بھال کرنا تھا۔قانونی دستاویزات میں جون 1995 سے دسمبر 2020 تک ہسپانوی عورت کی سالانہ کمائی کا خلاصہ بھی دکھایا گیا ہے۔سابق شوہر کو یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنی دونوں بیٹیوں کے لیے خاتون کو ماہانہ چائلڈ کیئر(بچہ نگہداشت)الائونس ادا کرے۔ان میں ایک بیٹی نابالغ ہے جبکہ دوسری کی عمر18 سال سے زیادہ ہے۔خاتون نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے سابق شوہرنہیں چاہتے تھے کہ وہ گھرسے باہرکام کریں اورانھیں صرف اپنے زیرِملکیت جِم میں کام کرنے کی اجازت دی، جہاں وہ تعلقاتِ عامہ سنبھالتی تھیں اورمانیٹرکے طور پر کام کرتی تھیں۔انھوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ میں کچھ نہیں کرسکتی تھی اور میں نے خود کو خاص طورپرگھر کے کام ،اپنے شوہر اور گھر کی دیکھ بھال کے لیے وقف کردیاتھا۔انہوں نے کہاکہ اس مرد نے مجھے گھریلو کام کاج کرنے کامخصوص کرداراس حد تک سونپ دیا تھا کہ ‘میں ایک ایسی جگہ پر تھی جہاں میں زیادہ کچھ نہیں کر سکتی تھی۔انھوں نے کہا کہ وہ عدالت کے فیصلے اور سابق شوہرکو سنائی گئی سزا پربہت خوشہیں کیونکہ وہ صرف اور صرف اسی سزاکا مستحق تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…