منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

فیض حمید کے خلاف انکوائری شروع ہو گئی ، حکومت کی تصدیق

datetime 8  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمیدکے خلاف تحقیقاتی اداروں نے انکوائری شرو ع کر دی ہے ۔ ٹونٹی فور نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے تصدیق کی ہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کے خلاف انکوائری کا آغاز ہو گیا ہے ،دوسری جانب ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ

سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید نے 2 سال مسلم لیگ (ن) کی حکومت گرانے اور 4 سال عمران حکومت کی حمایت کے ذریعے ملک تباہ کرنے میں کردار ادا کیا ہے،ان کا کورٹ مارشل کیا جانا چاہیے ،ہائبرڈ نظام لانے والوں کو سب سے بڑی سزا ووٹ کو عزت دو کی شکل میں عوامی آگاہی مہم سے ملی ہے،عمران خان کی ریٹائرڈ آرمی چیف پر تنقید بزدلی کی نشانی ہے،ہم آج بھی حاضر سروس کا کھلے عام نام لیتے ہیں،ثاقب نثار اب بھی متحرک ہیں،ججز کی آڈیو لیک سے سچائی پر مہر ثبت ہوگئی ہے،ججز کا محاسبہ کیسے ہوگا؟، جب جنرل باجوہ آرمی چیف بنے تو وزیراعظم ہائوس میں ان کی فیملی کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی ۔ ایک انٹرویومیں سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ غیر آئینی کردار ادا کرنے پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے تاکہ آئندہ پھر کسی کو اس قسم کی جرآت نہ ہو۔انہوںنے کہاکہ جب جنرل فیض حمید حاضر سروس ڈی جی آئی ایس آئی تھے تو وہ ان کے خلاف عدالت گئی تھیں۔انہوںنے کہاکہ میں نے درخواست جمع کرائی تھی اور ثبوت پیش کیے تھے جس میں سب سے بڑا ثبوت یہ تھا کہ جنرل فیض اس وقت کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی صاحب کے گھر گئے تھے اور ان کو کہا تھا کہ نواز شریف اور مریم کو آپ نے سزا دینی ہے اور ضمانت نہیں دینی اور آپ کو یاد ہوگا کہ انہوں نے آن کیمرہ بیان دیا اور کہا کہ آپ کو کیسے پتا کہ سزا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری 2 سال کی محنت ہے۔مریم نواز نے کہا کہ دو2 سال جو وہ (جنرل فیض) محنت کرتے رہے

اور اس کے بعد جو عمران کو لانے کے بعد 4 سال اس ملک کو تباہ و برباد کرنے کی محنت کی ہے اس پر نہ صرف ان کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے بلکہ ان کو نشانِ عبرت بھی بنانا چاہیے تاکہ آئندہ پھر کسی کو اس قسم کی جرات نہ ہو۔مریم نواز نے کہاکہ ہائبرڈ نظام’ لانے والوں کو سب سے بڑی سزا ‘ووٹ کو عزت دو’ کی شکل میں عوامی آگاہی مہم سے ملی ہے۔انہوںنے کہاکہ میں یہ سمجھتی ہوں کہ

یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ (سابق وزیرِاعظم) نواز شریف صاحب نے قربانی دی اور بڑے احسن انداز میں لوگوں کو یہ باور کرا دیا کہ سب کچھ اپنے آئینی کردار کے اندر اچھا لگتا ہے اور جو اس کردار سے باہر نکل کر کچھ بھی کرے گا تو اس کے لیے قیمت چکانا ہوگی۔مریم نواز نے واضح کیا کہ وہ غیر آئینی کردار ادا کرنے والے عناصر پر تنقید تو کرتی ہیں تاہم کسی ادارے کو ہدف بنانے کے حق میں وہ ہرگز نہیں ہیں۔

انہوںنے کہاکہ یہ ایک یا دو یا چند افراد ہوتے ہیں جو اپنی ان حرکتوں کی وجہ سے اداروں کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں اور میرا خیال ہے کہ اداروں کو بھی ایسے تمام افراد کو سزا دینی چاہیے اور ان کا احتساب کرنا چاہیے جو اداروں کی بدنامی کا باعث بنے اور جن کی وجہ سے اداروں پر انگلیاں اٹھی ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ اس عمل سے اداروں کی اپنی عزت اور تکریم بڑھے گی اور اس سے ان کی نیک نامی ہوگی۔

اس سوال پر کہ مسلم لیگ (ن) جنرل فیض کو تو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے تاہم وقت گزرنے کے ساتھ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر اس کی تنقید معدوم ہو رہی ہے، مریم نواز نے کہا کہ جب جنرل باجوہ حاضر سروس تھے تو نواز شریف نے ان کا نام بھرے جلسے میں لیا تھا۔انہوںنے کہاکہ میرا نہیں خیال کہ کوئی نام کبھی بھی معدوم ہوسکتا ہے،جب ایک پیج اپنے پورے آب و تاب پر تھا اور کوئی نام لینے کی بھی جرات نہیں کرتا تھا تب میاں صاحب نے اسے نام لے کر للکارا اور یہ میاں صاحب کا اہم کردار تھا۔

انہوںنے کہاکہ جب تک جنرل باجوہ عمران خان کی حمایت کرتے رہے عمران کی حکومت برقرار رہی اور تب تک وہ جنرل باجوہ کی تعریف میں زمین اور آسمان کے قلابے ملاتے دیکھے گئے اور جب وہ ریٹائر ہوگئے تو ہم نے دیکھا کہ عمران خان کس طرح سے ان پر حملہ آور ہوگئے،یہ ایک بزدل کی نشانی ہے کہ جو جانے والا چیف ہے اس کے آپ گریبان پکڑیں اور جو آنے والے چیف ہیں،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…