منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب کی کمپنی کا پاکستان کے ساتھ سالانہ 60 ملین ریال کا کاروبار کرنے کا اعلان

datetime 8  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) مریم فوڈ کمپنی جدہ، سعودی عرب کی چیف ایگزیکٹو اور جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فوڈ کی کنوینر مریم بنت ہیبت نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چودھری سے تجارتی و معاشی امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تاجر پرویز اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی تجارت، پاکستان میں سرمایہ کاری اور درآمد و برآمدات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مریم بنت ہیبت نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ جلد ہی ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے اور یہ کمپنی پاکستان کے ساتھ ایک سال کے دوران 60ملین ریال کا کاروبار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حلال فوڈ کے کاروبار سے منسلک کمپنی بائیس سال سے سعودی عرب میں خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے حلال فوڈ درآمد کی جائے گی۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چودھری نے کہا کہ پاکستان کا حلال فوڈ سیکٹر صلاحیتوں سے مالا مال ہے اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی ضروریات پوری کرنے کی بھرپور اہلیت رکھتا ہے۔ انہوں نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے بہت سے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے پاکستان کی برآمدی صلاحیت، تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع اور صنعت و تجارت و معیشت کے لیے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی خدمات پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…