جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

سرکاری حج اخراجات پونے 12 لاکھ روپے مقرر، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دیدی

datetime 6  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے حج پالیسی 2023کی منظوری دے دی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ ای سی سی نے حج پالیسی 2023کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے وزارت خززانہ کا کہنا تھاکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور مذہبی امور کے وزیرمولانا عبدالشکورکی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں حجاج کرام کو ہرممکن سہولتیں فراہم کرنے کا عزم کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈالرز میں حج اخراجات جمع کرانے والے قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے۔وزارت مذہبی امور نے پہلے ڈالرز جمع کرانے والے عازمین حج کے لیے 25 فیصد کوٹہ مقرر کیا تھا،حکومت نے پہلے ڈالرز لانے والے 22 ہزار 400 عازمین کو قرعہ اندازی سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا تھا،قرعہ اندازی سے استثنیٰ حاصل کرنے والوں کی تعداد 44 ہزار 800 سے زائد ہونے کی توقع ہے،سرکاری اسکیم کا 25 فیصد کوٹہ اسپانسرشپ اسکیم کے تحت ڈالر دینے والوں کے لیے مختص ہو گا،پاکستانی روپے میں حج اخراجات جمع کرانے والے افراد کو قرعہ اندازی میں شامل ہونا ہو گا،حج اخراجات بیرون ملک سے بھیجے گئے ڈالرز سے جمع کرائے جا سکیں گے،ڈالرز کی قلت کے سبب حکومت کی 40 کی بجائے 50 فیصد حج کوٹہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کو دینے کی تجویز ہے،ڈالرز کی قلت کے سبب سرکاری حج اسکیم کا مزید فیصد حج کوٹہ پرائیویٹ آپریٹرز کو دیا جا سکتا ہے، شمالی ریجن کے لئے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کا حج پیکج ہو گا جبکہ جنوبی ریجن کے لئے 11 لاکھ 65 ہزار حج پیکج رکھا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…