کراچی(این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایک شخص قانون کی دھجیاں اڑ رہا ہے، توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس افسر گھر میں داخل ہوئے تو عمران خان کمرے میں چھپ گئے، گرفتاری کے عدالتی حکم پر عملدر آمد کے وقت ڈرپوک چوہے
کی طرح بل میں گھس جاتا ہے۔وہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ عطا تارڑ نے کہاکہ پولیس افسر گھر میں داخل ہوئے تو عمران خان کمرے میں چھپ گئے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ایک شخص طلبی کے باوجود عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہا، خود کو لیڈر کہنے والا حکم امتناع کے پیچھے چھپ رہا ہے، عدالتیں عمران خان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے بلا رہی ہیں، انہوں نے توشہ خانہ سے اربوں روپے کے تحائف لوٹے، عمران خان نے خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی بیچ دی۔انہوں نے کہا کہ گرفتاری کے عدالتی حکم پر عملدر امد کے وقت ڈرپوک چوہے کی طرح بل میں گھس جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ جب پولیس افسر گرفتاری کیلئے زمان پارک کی رہائش گاہ میں داخل ہوئے تو عمران خان نے خود کو کمرے میں لوک کردیا، عملے کی جانب سے پانی دینے کے لئے دروازہ بجانے پر عمران خان پریشان ہورہے تھے، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ گرفتاری سے بچنے کیلئے خود کو واش روم میں لاک کیا۔عطا تارڈ نے کہا کہ توشہ خانہ کیس اربوں روپے کا کیس ہے، عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی نے اربوں روپے کے قومی تحائف کم قیمت پر خرید کر بلیک مارکیٹ میں مہنگے بیچے اور رقم خود کھا گئے۔ ان لوگوں نے خانہ کعبہ ماڈل والی گھڑی تک بیچ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اس لئے گرفتاری نہیں دے رہے کیوں کہ انھیں پتا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کی جانی ہے اور کیس کو اگے چلنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بزدل ڈرپوک نیازی پیش نہیں ہورہا کیونکہ فرد جرم عائد ہوگئی تو پھنس جائے گا۔لیگی رہنما نے الزام لگایا کہ عمران خان کے والد بھی سرکاری انجینئر تھے اور بھٹو دور میں انھیں نوکری سے نکالا گیا۔ مزید کہا کہ عمران خان اپنی بیٹی کو بھی تسلیم نہیں کررہے، ٹیریئن وائٹ کیس میں بیٹی کو بھی چھپایا جارہا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم روزانہ عائد ہوتی تھی
ایک وزیر اعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا، بزدل عمران خان گرفتاری سے ڈرتا ہے، انہوں نے اپنے اثاثے چھپائے، قوم کے اربوں روپے لوٹ کر خود کو کمرے میں بند کر کے بیٹھا ہے۔لیکن اربوں کی چوری کرکے عدالتوں سے بھاگنے والے سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ذرائع آمد سے متعلق عطا تارڑ نے کہاکہ یہ کچھ نہیں بتاتا کہ یہ پیسہ کہاں سے کماتا ہے، اس نے کبھی زندگی میں بٹوا نہیں رکھا، یہ شخص فری لوڈر ہے۔